کارکلا ، 21 /اگست (ایس او نیوز) نیشنل ہائی 169 پر سانور پٹرول بنک کے نزدیک کار سے پٹرول رسنے کی وجہ سے کار میں آگ لگ گئی ۔
آج دوپہر کے وقت پیش آئے ہوئے اس واقعہ میں کار کو بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔ معلوم ہوا ہے ایان نامی شخص نے کسی اور فرد سے یہ کار خریدی تھی ۔
ہائی وے پر کار میں آگ لگنے کی خبر ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ کے شعلوں کو بجھانے کی کارروائی انجام دی ۔ فائر اسٹیشن آفیسر البرٹ مونیس کی قیادت میں دیگر افسران اور اہلکاروں کی ٹیم نے یہ کارروائی انجام دی ۔