ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیندور : ربڑ ٹیپنگ کرنے والے دو مزدوروں کے بیچ جھگڑا - چھرا گھونپنے سے ایک کی موت

بیندور : ربڑ ٹیپنگ کرنے والے دو مزدوروں کے بیچ جھگڑا - چھرا گھونپنے سے ایک کی موت

Mon, 15 Sep 2025 13:14:30    S O News

بیندور 15 / ستمبر (ایس او نیوز) درختوں سے ربڑ نکالنے کے کام پر مامور دو مزدوروں کے بیچ چلنے والا پرانا جھگڑا بالآخر ان میں سے ایک کے قتل پر ختم ہوا ۔
    
موصورلہ رپورٹ کے مطابق کیرالہ سے تعلق رکھنے والے اودئے کمار (42 سال) اور بینو فلپ (45 سال) بیندور تعلقہ کے دیورا گدّے میں واقع ایک ربر پلانٹیشن میں تقریباً دو سال سے کام کر رہے تھے اور وہیں پر ایک شیڈ کے اندر رہتے تھے ۔ ان دونوں کے درمیان پیسے کے لین دین پر بہت دنوں سے تکرار چل رہی تھی ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ کل دوپہر کو تقریباً ایک بجے اسی بات پر پھر سے دونوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا اور طیش میں آ کر اودئے کمار نے بینو فلپ کے پیٹ میں ربڑ نکالنے کے لئے استعمال ہونے والا چھرا گھونپ دیا ۔ فلپ کے لئے یہ حملہ جان لیوا ثابت ہوا اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ دیا ۔ حملے کے بعد اودئے کمار موقع سے فرار ہوگیا مگر بعد میں پولیس نے اسے ڈھونڈ نکالا اور گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ۔ 
    
بیندور پولیس نے اس ضمن میں قتل کا کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 


Share: