کاروار22/جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے رام نگر ۔ کاروار روڈ پر پیش آئے ایک افسوسناک حادثے میں ایک بلٹ بائیک کو سرکاری بس نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بائیک سوار موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دوسرا نوجوان زخمی ہو گیا۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب سڑک پرپڑے ہوئے گدھوں سے بچنے کی کوشش کے دوران بُلٹ، بس کی زد میں آ گئی۔
مہلوک نوجوان کی شناخت خانہ پور کے شیامل پاٹل کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمی نوجوان خانہ پور کی شناخت جیوتیِبا گڈکر کے طور پر کی گئی ہے۔
واقعہ کے بعد رام نگر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔