ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : کانگریس پارٹی کے دفتر میں منعقد ہوا یوتھ کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

بھٹکل : کانگریس پارٹی کے دفتر میں منعقد ہوا یوتھ کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

Sun, 28 Sep 2025 12:04:33    S O News
بھٹکل : کانگریس پارٹی کے دفتر میں منعقد ہوا یوتھ کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس

بھٹکل،  28 / ستمبر (ایس او نیوز) بھٹکل اسمبلی حلقہ یوتھ کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس کانگریس پارٹی کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں یوتھ کانگریس کے ریاستی جنرل سیکریٹری یوگیش گوڑا نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔
    
یوگیش گوڑا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کو مستحکم کرنے میں نوجوان نسل کا کردار بڑا اہم ہوتا ہے ، اس لئے اتر کنڑا میں وزیر منکال وئیدیا کے تعاون سے کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے کا کام ہونا چاہیے ۔
    
بلاک کانگریس کے صدر وینکٹیش نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزیر برائے ماہی گیری و بندرگاہ کی سربراہی میں پارٹی کارکنان کے تعاون سے اتر کنڑا ضلع میں کانگریس پارٹی مستحکم اور مضبوط ہو گئی ہے جس کی بیناد پر کہا جا سکتا ہے کہ آنے والے انتخابات میں کانگریس پارٹی ضلع کی تمام نشستوں پر جیت درج کرے گی ۔ 
    
مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہونے والے یوتھ کانگریس ریاستی سیکریٹری آشیک گوڑا یوتھ کانگریس کے تعلق سے تنظیمی امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔  ایک اور مہمان ریاستی یوتھ کانگریس  کی مہیلا جنرل سیکریٹری ثریا انجم نے سوشیل میڈیا میں یوتھ کانگریس سے وابستہ کارکنان کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ 
    
پروگرام کے موقع پر اتر کنڑا ضلع کانگریس کے صدر امول شرشیکر، نائب صدر ہریش نائک، بلاک کانگریس جنرل سیکریٹری سریش نائک، ضلع پنچایت سابق رکن البرٹ ڈی کوستا، بلاک کانگریس مہیلا صدر نئینا نائک، بھٹکل اسمبلی حلقہ یوتھ کانگریس صدر اسماعیل امشاد، بھٹکل بلاک یوتھ کانگری صدر تیجس نائک، منکی بلاک یوتھ کانگریس صدر نکھل نائک، بلاک کانگریس بیک ورڈ کلاس تعلقہ صدر وشنو دیواڈیگا اسٹیج پر موجود تھے ۔ 


Share: