ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : خریداروں کے کم ہونے سے بند ہو رہے ہیں لکڑی کے ڈپو - مردے جلانے والوں کو پیش آ رہی ہیں دشواریاں

بھٹکل : خریداروں کے کم ہونے سے بند ہو رہے ہیں لکڑی کے ڈپو - مردے جلانے والوں کو پیش آ رہی ہیں دشواریاں

Sat, 22 Nov 2025 12:15:23    S O News
بھٹکل : خریداروں کے کم ہونے سے بند ہو رہے ہیں لکڑی کے ڈپو - مردے جلانے والوں کو پیش آ رہی ہیں دشواریاں

بھٹکل،  22 / نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ میں جلانے کے لئے استعمال ہونے والی جنگلی لکڑیوں کی مانگ کم ہونے کی وجہ سے لکڑی کے کئی ڈپو بند ہو گئے ہیں اور اس کے نتیجے میں مردوں کو جلانے والوں کے لئے دشواریاں پیش آ رہی ہیں ۔
    
تعلقہ کے سرپن کٹے، بندر روڈ اور تینگن گنڈی میں واقع لکڑی کے ڈپوز کو کرناٹکا اسٹیٹ فاریسٹ کارپوریشن نے بند کر دیا ہے ۔ فی الحال صرف مین روڈ پر واقع ڈپو میں جلانے کی لکڑیاں فروخت کی جا رہی ہیں ۔ شہر اور اطراف کے لوگوں کو اپنی ضرورت کے لئے یہیں سے رعایتی قیمت پر لکڑیاں خریدنا پڑ رہا ہے ۔ 
    
رکشہ یونین کے صدر وینکٹیش نائک نے بتایا کہ لاشوں کے انتم سنسکار کے لئے فوری ضرورت کے لئے اس ڈپو میں بھی لکڑیاں دستیاب نہ رہنے پر لوگوں کو لکڑی کے نجی کاروباریوں سے بڑی قیمت ادا کرکے لکڑیاں خریدنی پڑتی ہیں۔ اس مسئلے کو محکمہ جنگلات کے افسران کے سامنے رکھنے کے باوجود اسے حل نہیں کیا جا رہا ہے۔
    
بھٹکل کے آر ایف او وشوا ناتھ نے بتایا کہ شیرالی کے ڈپو میں لکڑیاں دستیاب ہیں۔ جنگل میں درختوں کو کاٹنے کا کام کم ہوگیا ہے اس کی وجہ سے لکڑیاں فراہم کرنے کا مسئلہ درپیش ہے۔ جنگل کٹائی شروع ہونے کے بعد جلانے کے لئے لکڑیوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔


Share: