ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: حادثاتی طور پر کنویں میں گرنے سے خاتون کی موت

بھٹکل: حادثاتی طور پر کنویں میں گرنے سے خاتون کی موت

Tue, 02 Dec 2025 22:21:43    S O News

بھٹکل، 2 دسمبر (ایس او نیوز): بھٹکل تعلقہ کے بیلور گاؤں میں ایک خاتون اس وقت دردناک حادثے کا شکار ہوگئیں جب وہ کھیت سے گھاس کاٹ کر واپس لوٹتے وقت پھسل کر ایک زرعی کنویں میں جا گریں۔

اطلاع کے مطابق، ویملامنجوناتھ نائک (54) جو پیشے سے زرعی مزدور اور اسکول میں کھانا پکانے کا کام کرتی تھیں، یکم دسمبر کی شام تقریباً 5 بجے بھینسوں کے لیے گھاس لانے کھیت گئی تھیں۔

بتایا گیا ہے کہ گھاس کاٹ کر جب وہ گٹھڑی سر پر رکھ کر واپس گھر کی طرف آرہی تھیں، تو راستے میں گنپتی اننت نائک کے کھیت میں موجود زمین کی سطح پر بنے زرعی کنویں میں پاؤں پھسلنے سے گر پڑیں اور کنویں میں موجود پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔

خاتون کی لاش آج 2 دسمبر کی صبح تقریباً 7 بجے کنویں سے برآمد کی گئی۔ اس سلسلے میں مہلوک خاتون کے فرزند سبرامنیا منجوناتھ نائک نے مرڈیشور پولیس تھانے میں اپنی والدہ کی حادثاتی موت کی شکایت درج کرائی ہے۔

مرڈیشور پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔


Share: