ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ترکاری بیوپاری کو دھمکی آمیز فون کال - پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی شکایت

بھٹکل ترکاری بیوپاری کو دھمکی آمیز فون کال - پولیس اسٹیشن میں درج ہوئی شکایت

Thu, 21 Aug 2025 13:21:12    S O News

بھٹکل،  21 / اگست (ایس او نیوز) بھٹکل کے ایک مشہور ترکاری تاجر اور اس کی بیوی کو دھمکی آمیز فون اور 20  لاکھ روپے کی رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس کے خلاف پولیس کے پاس شکایت درج کروائی گئی ہے ۔
    
ٹاون پولیس اسٹیشن میں قدوائی روڈ پر رہنے والے انور باشاہ نامی ترکاری کے بیوپاری کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق 16 اگست کو جب وہ اپنی دکان میں تھے تو ان کو  97010587581 31+ نمبر سے ایک اجنبی شخص کا فون آیا جس میں اس نے بتایا کہ ان کے ایک فیملی ممبر کے کچھ نجی فوٹو گرافس اور ویڈیواس کے پاس موجود ہیں اگر اسے 20 لاکھ روپے ادا نہیں کیے گئے تو یہ فوٹو اور ویڈیو وہ دوسرے لوگوں کو بھیج دے گا ۔ اس کے بعد پھر 18 اگست کو 97010587541 31+  اور 19 اگست کو  97010520866 31+ نمبر سے دوبارہ اسی قسم کے فون کال آئے اور کم از کم 15 لاکھ روپے دینے کا مطالبہ کیا گیا ورنہ فوٹو اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی گئی ۔ 
    
اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ٹاون پولیس اسٹیشن کے افسران نے معاملہ درج کرنے کے بعد تفتیش شروع کر دی ہے ۔     


Share: