ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں گانجہ فروشی کے جال پر پولیس کا چھاپہ - ایک ملزم گرفتار - گانجہ اور کار ضبط

بھٹکل میں گانجہ فروشی کے جال پر پولیس کا چھاپہ - ایک ملزم گرفتار - گانجہ اور کار ضبط

Wed, 10 Jun 2026 17:22:24    S O News
بھٹکل میں گانجہ فروشی کے جال پر پولیس کا چھاپہ - ایک ملزم گرفتار - گانجہ اور کار ضبط

بھٹکل ،10/ جون (ایس او نیوز) بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن کے ٹیم نے چھاپہ  ماری کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے گانجہ فروشی کی کوشش کرنے والے نواجوان کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے میں موجود گانجہ اور کار کو ضبط  کر لیا ۔ 
    
پولیس کے بیان کے مطابق گانجہ فروشی کے الزام میں گرفتار شدہ نوجوان کی شناخت ابرار شیخ (24 سال) کے طور پر کی گئی ہے جو کہ ہیبلے گرام کا رہائشی ہے، جسے مصدقہ اطلاع کی بنیاد پر بھٹکل ٹاون پولیس کی ٹیم نے مخدوم کالونی کے ماونٹین گراونڈ کے پاس چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا ہے ۔
    
پولیس کے چھاپے کے دوران ملزم کے پاس سے کسی قسم کی اجازت کے بغیر رکھا ہوا تقریباً پانچ ہزار روپے مالیت کا 84 گرام گانجہ ضبط کیا گیا ۔ اس کے علاوہ گانجہ فروخت کرنے کے لئے استعمال ہونے والی 12 چھوٹی چھوٹی پلاسٹک کی پیکنگ تھیلیاں بھی برآمد کی گئیں ۔ گانجہ فروشی کا جرم انجام دینے کے لئے استعمال کی گئی تقریباً پانچ لاکھ روپے مالیت کی سفید رنگ کی ہونڈا سٹی کار بھی ضبط کر لی گئی ۔ 
    
اس ضمن میں پولیس انسپکٹر نوین کی شکایت پر بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن میں منشیات کے استعمال اور فروخت سے متعلقہ این ڈی پی ایس قانون کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ سوم راج ٹی راتھوڑ کے ذریعے اس معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔ 


Share: