ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل: مُرڈیشور کی مشہور اسکوبا ڈائیونگ کمپنی ’نیترانی ایڈونچرز‘ کا آفیشل گوگل اکاؤنٹ ہیک؛ جعلی نمبر کے ذریعے گاہکوں سے رقم بٹورنے کا شبہ

بھٹکل: مُرڈیشور کی مشہور اسکوبا ڈائیونگ کمپنی ’نیترانی ایڈونچرز‘ کا آفیشل گوگل اکاؤنٹ ہیک؛ جعلی نمبر کے ذریعے گاہکوں سے رقم بٹورنے کا شبہ

Mon, 08 Dec 2025 20:46:46    S O News

بھٹکل 8/ڈسمبر (ایس او نیوز):ملک بھر میں سیاحت کے لئے معروف ساحلی علاقہ مرڈیشور میں واقع  مشہور و معروف اسکوبا ڈائیونگ کمپنی نیترانی ایڈونچرس  ایک سنگین سائبر فراڈ کا شکار ہوا ہے، جہاں نامعلوم افراد نے کمپنی کے آفیشل گوگل بزنس اکاؤنٹ کو غیر قانونی طور پر ہیک کرکے اس میں ردوبدل کرنے کی شکایت مرڈیشور پولیس تھانہ میں درج کروائی گئی ہے۔netrani-adventures

نیترانی ایڈونچرز کے مالک گنیش ہری کانتھ نے ساحل آن لائن کو بتایا کہ ان کی کمپنی کے گوگل اکاؤنٹ میں جعلی رابطہ نمبر شامل کرکے گاہکوں کو دھوکہ دے کر پیسے وصول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس تعلق سے مرڈیشور پولیس تھانہ سمیت سائبر کرائم ڈپارٹمنٹ میں بھی شکایت درج کی گئی ہے، جس کی بنیاد پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

شکایت میں الزام ہے کہ ہیکر نے کمپنی کے گوگل پروفائل کو اپنے کنٹرول میں لے کر اس میں اپنا وہاٹس ایپ نمبر 7090059002 شامل کیا، تاکہ نیترانی ایڈونچرز کے نام پر ڈائیونگ بک کرنے والے گاہکوں سے براہِ راست رابطہ کیا جاسکے۔ شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ہیکر خود کو کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرکے گاہکوں کا اعتماد حاصل کرنے اور اُن سے رقم وصول کرنےکے لئے ایسا کیا ہے۔

کمپنی کے مالک گنیش ہری کانتھ نے واقعے کو “کاروباری فراڈ کی سنجیدہ مثال” قرار دیتے ہوئے کہا کہ گاہک اور سیاح کسی بھی طرح کی ادائیگی کرنے سے پہلے آفیشل اور ویری فائیڈ نمبروں کی ضرور تصدیق کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کمپنی صرف اپنے آفیشل ذرائع کے ذریعے ہی بُکنگ قبول کرتی ہے۔

کمپنی کی جانب سے عوام کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ ڈائیونگ بُکنگ کے لیے صرف آفیشل ویب سائٹ: www.netraniadventures.com اور آفیشل موبائل نمبر: 9900431111 ہی استعمال کریں۔ نیترانی ایڈونچرز نے سیاحوں اور عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی مشکوک نمبر، لنک یا غیر معروف ذریعے سے ادائیگی طلب کی جائے تو فوراً سائبر کرائم محکمے کو اطلاع دیں تاکہ مزید فراڈ کو روکا جاسکے۔


Share: