بھٹکل، 2 / ستمبر (ایس او نیوز) حال ہی میں شروع ہونے والے مولانا آزاد ماڈل اسکول میں طلبہ کے لئے دوپہر کے وقت گرم کھانا فراہم کرنے کی اسکیم کا آغاز کل یکم ستمبر کے دن عمل میں آیا ۔
مولانا آزاد ماڈل اسکول میں پردھان منتری پوشن شکتی نرمان اسکیم کو محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت جاری کیا گیا ہے ۔ اسکول کے ذمہ داران نے اس اسکیم کو فوری طور پر جاری کرنے میں تعاون دینے کے لئے ضلع ڈپٹی کمشنر، محکمہ اقلیتی بہبود اتر کنڑا، بلاک ایجوکیشن آفیسر بھٹکل اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکشر داسوہا کا شکریہ ادا کیا ہے ۔