ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : چہل قدمی کرنے والے شخص پر چوروں کا حملہ - مقامی لوگوں نے ملزمین کو پکڑ لیا ۔ سونے اور چاندی کے زیورات ضبط

بھٹکل : چہل قدمی کرنے والے شخص پر چوروں کا حملہ - مقامی لوگوں نے ملزمین کو پکڑ لیا ۔ سونے اور چاندی کے زیورات ضبط

Sat, 12 Jul 2025 17:03:11    S O News
بھٹکل : چہل قدمی  کرنے  والے شخص پر چوروں کا حملہ - مقامی لوگوں نے ملزمین کو پکڑ لیا ۔ سونے اور چاندی کے زیورات ضبط

بھٹکل 12 / جولائی (ایس او نیوز) صبح کے وقت چہل قدمی کے لئے نکلے ہوئے شخص کا راستہ روک کر اس کے پاس موجود موبائل فون لوٹنے کی کوشش کر رہے دو ملزمین کو مقامی لوگوں نے دبوچ لیا اور اس کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ شہر کے آزاد نگر کے رہنے والا سید محسن مالکی نامی شخص جب کے ایچ بی کالونی سے پیدل گزر رہا تھا تینگن گنڈی علاقے میں پینٹر کا کام کرنے والے ہریش نائک اور ہیبلے کی رہنے والی ہیما نائک نے اس سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی ۔ اس پر محسن نے شور مچانا شروع کیا ۔ اس پر وہاں کچھ لوگ جمع ہوگئے اور انہوں نے دونوں ملزمین کو دبوچ لیا ۔ اس کے بعد انہیں موقع پر پہنچنے والے دیہی پولیس اسٹیشن کے اہلکاروں کو سونپا گیا ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ پولیس انسپکٹر منجو ناتھ لنگا ریڈی اور پی ایس آئی بھرمپّا بیلگلی کی ٹیم نے موقع واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا ۔  پولیس کی تفتیش کے دوران ان ملزمین کے پاس سے تقریباً 3.74 لاکھ روپے مالیت کے سونے زیورات اور 74,000 مالیت کے چاندی کے زیورات ضبط کیے  گئے ۔ 
    
ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ۔ 


Share: