ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں پھر سامنے آیا گائے چوری کا معاملہ - سی سی کیمرے میں قید ہوئی پوری واردات - کار سمیت دو ملزمین گرفتار - دو ملزمین فرار

بھٹکل میں پھر سامنے آیا گائے چوری کا معاملہ - سی سی کیمرے میں قید ہوئی پوری واردات - کار سمیت دو ملزمین گرفتار - دو ملزمین فرار

Wed, 19 Nov 2025 11:46:02    S O News
بھٹکل میں پھر سامنے آیا گائے چوری کا معاملہ - سی سی کیمرے میں قید ہوئی پوری واردات - کار سمیت دو ملزمین گرفتار - دو ملزمین فرار

بھٹکل ، 19 / نومبر  (ایس او نیوز) بھٹکل شہر کے قلب میں واقع چن پٹن مندر کے احاطے میں بندھی ہوئی گائے کو چرانے کا معاملہ پیش آنے کے بعد پولس دو مبینہ چوروں جو گرفتار کرلیا ہے جبکہ چوری کی  پوری واردات قریب کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگئی ہے ۔ 
    
گرفتار کیے گئے ملزمین کی شناخت چوتھنی کے رہائشی محمد ریحان (20 سال) اور مدینہ کالونی محی الدین اسٹریٹ کے محمد فیضان (24 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ملوث مزید دو ملزمین فرار ہوئے ہیں اور انہیں گرفتار کرنے کے لئے جال بچھایا گیا ہے ۔
    
سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے کہ اس جرم کو انجام دینے کے لئے اڈپی رجسٹریشن والی ایک لگژری کار کا استعمال کیا گیا ہے، جسے پولیس نے ضبط کر لیا ہے ۔ 
    
بھٹکل ٹاون پولس انسپکٹر دیواکر کی قیادت میں پولیس کی ایک ٹیم اس معاملے کی گہرائی کے ساتھ تفتیش کر رہی ہے۔ 


Share: