ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : خون کے کینسر میں مبتلا نوجوان توصیف کے علاج کے لئے امداد کی اپیل

بھٹکل : خون کے کینسر میں مبتلا نوجوان توصیف کے علاج کے لئے امداد کی اپیل

Sat, 27 Sep 2025 17:38:16    S O News
بھٹکل : خون کے کینسر میں مبتلا نوجوان توصیف کے علاج کے لئے امداد کی اپیل

بھٹکل 4 / اکتوبر(ایس او نیوز) شہر کے مخدوم کالونی علاقے میں رہائش پذیر توصیف احمد ابن شبیر خلیفہ (35 سال) کی طبیعت گزشتہ کچھ عرصے ناساز چل رہی تھی اور جسم میں خون کی کمی کو دیکھتے ہوئے اُڈپی میں ان کا علاج ہو رہا تھا جس کے تحت انہیں خون چڑھایا گیا تھا۔

مریض کی میڈیکل رپورٹ بتا رہی ہے کہ اب اسے خون کے کینسر جیسا خطرناک مرض لاحق ہوا ہے جو ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ 
    
مالی طور پر کمزور توصیف احمد پیشے سے الیکٹریشین ہے اور اس سے ہونے والی روزانہ کی اجرت ہی اس کی روزی روٹی کا ذریعہ ہے جس کے سہارے وہ اپنی بیوی اور دو بچوں کو پالنے پوسنے کی ذمہ داری سنبھال رہا تھا۔ اس کے دیگر رشتے دار اور قرابت  دار بھی مالی طور پر مستحکم نہیں ہیں۔
    
اب توصیف کو علاج کے لئے فی الحال مینگلور اے جے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور ان کے لئے دو مہینے کا کورس تجویز کیا گیا ہے۔ توصیف کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ زندگی کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہا ہے کیونکہ اس کے گزر بسر کا سہارا بھی نہیں ہے اور علاج کے لئے ضروری اخراجات کا بندوبست کرنا بھی اس کے بس سے باہر ہے۔ 
    
اس پس منظر میں یہ اپیل کی جاتی ہے کہ اہل خیر کی طرف سے اس نوجوان کے علاج اور ضروری اخراجات کے لئے دل کھول کر امداد کی جائے۔  تا کہ وہ جلد صحتیاب ہو سکے اور اپنے بال بچوں کی پرورش کے لئے روزی روٹی کمانے کی ذمہ داری سنبھال سکے ۔ 
    
امداد کرنے کے خواہشمند اہل خیر توصیف احمد ابن شبیر خلیفہ کے موبائل نمبر 8792156670 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہل خیر حضرات ساحل آن لائن کے توسط سے بھی ان کو مدد پہنچا سکتے ہیں۔ جسکےلئے اس نمبر پررابطہ کیاجاسکتا ہے: 9900369666  


Share: