ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : فیس بک پر مذہبی منافرت والا پیغام پوسٹ کرنے والے کے خلاف کیس درج

بیلتنگڈی : فیس بک پر مذہبی منافرت والا پیغام پوسٹ کرنے والے کے خلاف کیس درج

Sun, 10 Aug 2025 13:27:41    S O News

بیلتنگڈی،  10 / اگست (ایس او نیوز) سوشیل میڈیا پلیٹ فام فیس بک پر مختلف مذاہب کے درمیان منافرت پھیلانے والا پیغام پوسٹ کرنے کے الزام میں وسنت گیلیار نامی شخص کے خلاف بیلتنگڈی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے ۔ 
    
معلوم ہوا ہے کہ شیکھر لائیل نامی ایک شخص نے بیلتنگڈی پولیس اسٹیش میں شکایت درج کروائی تھی کہ وسنت گیلیار نے فیس بک پر جو پیغام پوسٹ کیا ہے وہ مختلف مذاہب اور سماجی طبقات کے درمیان نفرت اور عداوت پیدا کرنے والا ہے ۔ اس سے سماج میں بدامنی پیدا ہونے کے آثار ہیں ۔
    
اس شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے وسنت گیلیار کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔


Share: