بنٹوال، 5/ اکتوبر (ایس او نیوز) کولاٹا ماجلو کے رہنے والے عبدالرحمٰن کے قتل اور قلندر شافع پر جان لیوا حملے میں ملوث ملزمین پر پولیس نے کرناٹکا آرگنائزڈ کرائم کنٹرول ایکٹ (ککوکا) لگایا ہے ۔
خیال رہے کہ امسال 27 مئی کو بنٹوال تعلقہ کے ایراکوڈی میں یہ واردات پیش آئی تھی اور پولیس نے اس قتل اور حملے میں شامل 13 ملزمین کو گرفتار کیا تھا، جبکہ بھرت راج عرف بھرت کومدیلو نامی ایک اور ملزم تا حال مفرور بتایا جاتا ہے ۔ گرفتار شدہ تمام ملزمین اس وقت عدالتی حراست میں ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ملزمین ایک عرصے سے قتل، قتل کی کوشش اور اشتعال انگیز تقریریں کرنے جیسی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں ۔ ان کی مجرمانہ سرگرمیاں سماجی ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال خراب کرتے ہوئے فرقہ وارانہ کشیدگی پیدا کرنے کا سبب بن رہی تھیں ۔
اس پس منظر میں انسپکٹر جنرل آف پولیس ویسٹرن رینج کی توثیق کے بعد ان ملزمین کے خلاف مکوکا کے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔