
منگلورو، یکم / جولائی (ایس او نیوز) بنٹوال میں پیش آئے عبد الرحمن قتل کیس میں پولیس نے ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت 33 سالہ شیو پرساد کے طور پر کی گئی ہے، جو تمبے گاؤں (بنتوال) کا رہائشی ہے۔
قبل ازیں اسی معاملے میں پولیس نے کُریال کے دیپک (21)، امّنجے کے پرتھوی راج (21)، چنتن (19)، روی راج سمیت کل 9 ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ اب تازہ گرفتاری کے ساتھ اس کیس میں زیر حراست افراد کی تعداد بڑھ گئی ہے۔
پولیس نے شیو پرساد کو بنٹوال کے رائی علاقے سے حراست میں لیا اور عدالت میں پیش کیا، جہاں سے اُسے مزید تفتیش کے لیے پولیس کسٹڈی میں دے دیا گیا ہے۔