بھٹکل، 14/ اگست (ایس او نیوز) ٹاون پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے بھٹکل کے نیشنل ہائی وے 66 پر تنگن گنڈی کراس کے قریب چھاپہ مارتے ہوئے گانجہ فروشی کی کوشش کرنے والے ملزم کو دبوچنے کے ساتھ گانجہ اور کار کے علاوہ دیگر اشیاء ضبط کرلی ۔
پولیس کے بیان کے مطابق پی ایس آئی نوین ایس نائک کی قیادت میں ٹاون پولیس اسٹیشن کی ٹیم کل شام چھ بجے کے قریب تنگن گنڈی کراس پر ہوناور کے کاسرکوڈ سے رینالٹ کویڈ کار میں فروخت کے لئے لایا گیا گانجہ 50 ہزار روپے مالیت کا 1.750 کلو گرام گانجہ ضبط کرنے کی کارروائی انجام دی ۔ اس کے علاوہ 5 لاکھ روپے مالیت کی کار، ڈیجیٹل ترازو، ووٹر آئی ڈی کار پیان کارڈ، آر سی کی نقل اور دیگر اشیاء بھی ضبط کی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں استعمال کی گئی کار مالک کاسرکوڈ ٹونکا کے رہنے والے سید گلزار (22 سال) اور سید مختیار نے یہ گانجہ بھٹکل میں فروخت کرنے کے مقصد سے لایا تھا ۔ پولیس نے جب دھاوا بولا تو ملزم نمبر ایک سید گلزار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرے ملزم کو دبوچ لیا گیا ۔
ملزمین کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔ بھٹکل ٹاون پولیس اسٹیشن کے پی ایس آئی تھیمپّا ایس اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔