ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ: کینی بندرگاہ مخالف جد و جہد میں سیاسی دخل اندازی - کاروار ساگر مالا منصوبے جیسا ہو سکتا ہے انجام

انکولہ: کینی بندرگاہ مخالف جد و جہد میں سیاسی دخل اندازی - کاروار ساگر مالا منصوبے جیسا ہو سکتا ہے انجام

Thu, 21 Aug 2025 18:44:18    S O News

انکولہ ،21 /اگست (ایس او نیوز) انکولہ کے کینی میں مجوزہ کینی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف جو جد و جہد چل رہی ہے اس میں سیاسی لیڈروں کی دخل اندازی اور ہائی جیکنگ کی وجہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ کاروار میں ساگر مالا منصوبے کے خلاف بننے والے محاذ کا جو انجام ہوا تھا وہی صورتحال اب کینی بندرگاہ معاملے میں بھی دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔
    
کچھ دن پہلے کینی بندرگاہ کے خلاف جد و جہد کرنے والوں کی انکولہ میں جو میٹنگ منعقد ہوئی تھی اس میں بندرگاہ مخالف کمیٹی کے صدر کے طور پر رکن اسمبلی ستیش سئیل اور سیکریٹری کی حیثیت سے ایم ایل سی گنپتی الویکر کو منتخب کیا گیا تھا ۔ مگر کینی بندرگاہ کے خلاف احتجاج کرنے والے ماہی گیروں کے لیڈروں نے پریس کانفرنس منعقد کرکے کھلے عام کہہ دیا کہ ستیش سئیل یا گنپتی الویکر کو کسی قسم کا عہدہ نہیں دیا گیا ہے ۔ جبکہ دوسری طرف ضلع انچارج وزیر منکال وئیدیا نے کاروار میں اپنی کانفرنس کے دوران دو ٹوک انداز میں کہا ہے کہ بندرگاہ کی تعمیر ہونی ہی چاہیے ، البتہ اگر ماہی گیروں کو کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو میں اس کی مخالفت کرتا ہوں ۔
    
اب انکولہ کے ایک اور کانگریسی لیڈر گوپال کرشنا نائیک نے بندرگاہ مخالف جد و جہد میں دخل اندازی شروع کی ہے جس کی وجہ سے کانگریس پارٹی میں گوپال کرشنا نائیک کے مخالفین ناراض ہوگئے ہیں ۔ گنپتی الویکر نے کہا ہے کہ میں ماہی گیروں کے لئے اس احتجاج میں شامل ہوا تھا مگر اب دیکھو تو کچھ باہر کی طاقتیں اپنے سیاسی فائدے کے لئے گھسنا شروع کیا ہے، اس لئے رکن اسمبلی ستیش سئیل اور ان کے حامیوں نے اس جد و جہد سے دوری اختیار کی ہے ۔ 


Share: