ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انکولہ : سرکاری بس کھائی میں گر گئی - 14 مسافر ہوئے شدید زخمی

انکولہ : سرکاری بس کھائی میں گر گئی - 14 مسافر ہوئے شدید زخمی

Wed, 26 Nov 2025 11:12:13    S O News
انکولہ : سرکاری بس کھائی میں گر گئی - 14 مسافر ہوئے شدید زخمی

انکولہ ،26 / نومبر (ایس او نیوز) نیشنل ہائی وے 52 پر وجرلّی کے قریب ایک کے ایس آر ٹی سی بس الٹ کر کھائی میں گر گئی جس کی وجہ سے بس میں موجود 14 مسافر شدید زخمی ہو گئے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس رائچور سے کاروار کی طرف آ رہی تھی ۔ اس دوران وجرلّی کے قریب بس کی اسٹیئرنگ اچانک لاک ہوگئی اور وہ بے قابو ہو کر ہائی وے کے قریب واقع کھائی میں گر گئی ۔ حادثے کے وقت بس میں 37 مسافر تھے اور ان میں سے 14 مسافروں کو چوٹیں آئیں ۔  زخمیوں کو انکولہ کے تعلقہ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ 
    
اس حادثے کے تعلق سے انکولہ پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ 


Share: