ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 5 ریاستوں کیلئے انتخابات کے اعلان کے ساتھ بی جے پی بریگیڈ کی وداعی کا بھی راستہ ہموار ہوگیا: کھرگے

5 ریاستوں کیلئے انتخابات کے اعلان کے ساتھ بی جے پی بریگیڈ کی وداعی کا بھی راستہ ہموار ہوگیا: کھرگے

Tue, 10 Oct 2023 14:06:02    S.O. News Service

نئی دہلی،10/اکتوبر( ایس او نیوز /ایجنسی)انتخابی کمیشن نے راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، تلنگانہ اور میزورم میں اسمبلی انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ انتخابی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ملکارجن کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 5 ریاستوں میں انتخاب کے اعلان کے ساتھ ہی بی جے پی اور اس کے ساتھیوں کی وداعی کا راستہ بھی ہموار ہو گیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، راجستھان، تلنگانہ اور میزورم میں کانگریس پارٹی مضبوطی کے ساتھ عوام کے پاس جائے گی۔ کھڑگے کا کہنا ہے کہ عوامی فلاح، سماجی انصاف اور ترقی پسند نظریہ ہی کانگریس پارٹی کی گارنٹی ہے۔واضح رہے کہ میزورم میں 7 نومبر کو، چھتیس گڑھ میں 7 اور 17 نومبر کو، مدھیہ پردیش میں 7 نومبر کو، راجستھان میں 23 نومبر کو اور تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہوں گے۔ ان سبھی ریاستوں کے نتائج 3 دسمبر کو برآمد ہوں گے۔


Share: