ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل لوک عدالت میں 1464 معاملات کا تصفیہ؛ 7.11 کروڑ روپے بطور معاوضہ ادا

بھٹکل لوک عدالت میں 1464 معاملات کا تصفیہ؛ 7.11 کروڑ روپے بطور معاوضہ ادا

Mon, 15 Sep 2025 13:09:17    S O News
بھٹکل لوک عدالت میں 1464 معاملات کا تصفیہ؛ 7.11 کروڑ روپے بطور معاوضہ ادا

بھٹکل، 15 ستمبر (ایس او نیوز): بھٹکل تعلقہ کی عدالتوں میں ہفتہ کے روز منعقدہ قومی لوک عدالت کے دوران کل 1464 مقدمات کا تصفیہ عمل میں آیا، جن کے نتیجے میں 7,11,17,729 روپے بطور معاوضہ ادا کیے گئے۔

بھٹکل سینئر سول کورٹ میں 320، پرنسپل سول کورٹ میں 550 اور ایڈیشنل سول کورٹ میں 594 معاملات حل ہوئے۔ ایک سڑک حادثہ کے مقدمہ میں متاثرہ خاندان کو 11.50 لاکھ روپے کا انشورنس معاوضہ فراہم کیا گیا۔ اس معاملہ میں عدالت نے پہلے 18 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا حکم سنایا تھا اور 24 لاکھ روپے کی وصولی کے لیے عملداری کارروائی بھی درج کی گئی تھی۔ تاہم لوک عدالت میں معاملہ طے پا جانے کے بعد متاثرین اور ملزمان دونوں کو ریلیف ملا اور ان کی بار بار کی عدالتوں کی حاضری کا سلسلہ بھی ختم ہوگیا۔

اس موقع پر سینئر سول کورٹ کی جج کانتا کورانی، ایڈیشنل سول کورٹ کی جج دھنوتی اور پرنسپل سول کورٹ کی جج دیپا ارالگنڈی موجود رہیں۔ بھٹکل وکلاء انجمن کے صدر ایشور نائک کے علاوہ وکلاء ایم جے نائک، پانڈو رنگ نائک، چندرو نائک، گرو داس موگیر، منجناتھ بھٹ، ناگر تنّا ٹی۔ نائک، سہنا اور سبینہ سمیت دیگر وکلاء بھی شریک رہے۔

لوک عدالت کی کارروائی کی صدارت سنیئر سول جج کانتا کورنی، پرنسپل سول جج دیپا ارلگنڈی اور ایڈیشنل سول جج دھنوتی نے کی۔ مفاہمت کار منجوناتھ چندرکانت بھٹ، روی چندرا نائک اور سہنا موگیر نے بھی تصفیہ کے عمل میں تعاون کیا۔ بھٹکل وکلاء انجمن (بھٹکل وکیل سنگھا) کے صدر ایشور نائک، سرکاری وکلاء سمیت سینئر و جونیئر وکلاء جیسے ایم۔جے۔نائک، پانڈو رنگ نائک، چندرو نائک، گرو داس موگیر، منجوناتھ بھٹ، ناگر تنّا ٹی۔نائک، سہنا اور سبینہ بھی موجود تھے۔


Share: