ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ : بس میں سوارخاتون کی پرس سے رقم چوری؛ مسافروں سمیت بس پولیس اسٹیشن لے جا کرمسافروں کی لی گئی تلاشی

منڈگوڈ : بس میں سوارخاتون کی پرس سے رقم چوری؛ مسافروں سمیت بس پولیس اسٹیشن لے جا کرمسافروں کی لی گئی تلاشی

Tue, 04 Jul 2023 20:52:54    S.O. News Service

منڈگوڈ 4 / جولائی (ایس او نیوز) منڈگوڈ سے مئینلّی کی طرف جانے کے لئے بس میں سوار ایک خاتون کے پرس میں سے 20 ہزار روپے کی رقم چوری ہونے کے بعد پولیس نے مسافروں سمیت بس کو پولیس اسٹیشن لے جا کر تلاشی لی مگر چوری کی گئی رقم برآمد نہیں ہوئی ۔

اطلاع کے مطابق مئینلّی گاوں کی حسینہ عبدالسلام قاضی اپنے قرضہ کی رقم بینک میں ادا کرنے کے لئے جا رہی تھی۔ جب وہ یلاپور بس میں سوار ہوئی تو اس وقت اس کے پرس میں 20 ہزار روپے موجود تھے۔ کچھ دیر بعد حسینہ نے دیکھا کہ یہ رقم غائب ہوگئی ہے۔ اس پر حسینہ نے مسافروں کو یہ بات بتائی تو کچھ لوگوں نے پولیس کوخبرکر دی ۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر حسینہ سے معلومات حاصل کی جس کے بعد مسافروں سے بھری بس کو پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔ وہاں مکمل تلاشی لینے کے باوجود یہ رقم کہیں سے بھی برآمد نہیں ہوئی جس کے بعد پولیس نے چوری کا کیس درج کرنے کے بعد تحقیقات کا وعدہ کرکے حسینہ اور دیگر مسافروں کو جانے دیا ۔


Share: