بھٹکل 24 / دسمبر (ایس او نیوز)ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ تعلقہ کے لکولّی قصبہ میں اینٹیں تیار کرنے کے لئے پانی جمع کرکے رکھی ہوئی بالٹی میں گرنے سے ایک تین سالہ بچی کی موت واقع ہوگئی، جس کی شناخت مانویتا ہوسور کے طور پر کی گئی ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اینٹیں تیار کرنے کے مقام پر کام کرنے والی خاتون اپنی تین سالہ بچی کو بھی ساتھ لے گئی تھی ۔ ماں جب اینٹیں تیار کرنے میں مصروف تھی تو شاید کھیلتے ہوئے بچی پانی کی بالٹی تک پہنچ گئی اوراس میں گر گئی ۔ بچی کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال لے جایا گیا اورابتدائی طبی امداد کے بعد اسے مزید علاج کے لئے ہبلی کے کیمس اسپتال میں روانہ کیا گیا، لیکن اسپتال پہنچنے سے قبل ہی بچی نے راستے میں دم توڑ دیا ۔
اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔