ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دکشن کنڑا ضلع قاضی الحاج توقع احمد مصلیار رحلت کر گئے

دکشن کنڑا ضلع قاضی الحاج توقع احمد مصلیار رحلت کر گئے

Tue, 23 Jun 2026 18:24:22    S O News
Qazi Al-Haj Thwaha Ahmed Musliyar

منگلورو، 23 / جون (ایس او نیوز) مشہور اسلامی اسکالر اور دکشن کنڑا ضلع قاضی الحاج توقع احمد مصلیار آج صبح 78 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ پچھلے کچھ عرصے سے وہ سخت علیل تھے اور علاج کے لئے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ علاج کار گر نہیں ہوا اور آج صبح انہوں نے داعیِ اجل کو لبیک کہا ۔ مرحوم کے پس ماندگان میں ایک اہلیہ، تین فرزاندان اور دو دختران کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں شاگردان اور دوست احباب شامل ہیں ۔ 
    
الحاج توقع احمد مصلیار نے 2010 میں دکشن کنڑا ضلع قاضی کا منصب سنبھالا تھا ۔ آپ نے دکشن کنڑا اور کیرالہ کی 200 سے زائد جماعتوں کے قاضی  کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ۔ اس کے علاوہ کاسرگوڈ کے ضلع صدر کے طور پر آپ سماج میں بھائی چارگی اور دینی بیداری لانے کے مقصد بیش بہا خدمات انجام دی ہیں ۔ آپ کا شمار دکشن کنڑا اور کیرالہ میں ملت کی بہت ہی با اثر اور معزز ترین دینی شخصیات میں ہوتا ہے ۔  


Share: