ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ”انڈیا“ اب بنے گا ”بھارت“

”انڈیا“ اب بنے گا ”بھارت“

Thu, 07 Sep 2023 11:48:14    S.O. News Service

نئی دہلی، 7/ستمبر(ایس او نیوز/ایجنسی) جی20 کے فوراً بعد مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلایا ہے- اس ایک سطر نے گذشتہ ایک ہفتے سے سیاسی حلقوں میں بحثوں کا بازار گرم کر رکھا ہے- پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں کیا ہوگا اس کے بارے میں صرف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں لیکن منگل کو ایک اور نئی بات سامنے آئی ہے- جس طرح کے اشارے مل رہے ہیں، کہا جا رہا ہے کہ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران مرکزی حکومت ملک کا نام بدل کر India سے بھارت کرنے کی تجویز دے سکتی ہے-

I.N.D.I.A. / اتحاد کے نام کو لگے گا جھٹکا نام بدلا جاتا ہے تو اس کے تحت اب ملک کا نام عوامی اور عالمی سطح پر بھارت ہوگا- جلد ہی ملک کو INDIA کہنا ماضی کی بات ہوسکتی ہے- اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ نو تشکیل شدہ I.N.D.I.A اس اتحاد کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوگا، جس نے خود کو قومی مفاد کا مترادف سمجھتے ہوئے ملک کے اس انگریزی اسپیلنگ پر اپنے اتحاد کا نام رکھا، تاکہ جب I.N.D.I.A. اگر بلایا جائے تو ملک کی آواز لگے- کیسے سامنے آئی ملک کا نام بدلنے کی بات؟ خیر، کس کے من میں کیا ہے، اس کا ظاہر ہونا مستقبل کی بات ہوگی- لیکن آئیے وہیں سے آگے بڑھتے ہیں جہاں سے نام بدلنے والے جذبے کو طاقت ملی-

درحقیقت، پیر سے آج تک کے دو دنوں میں ایسی بہت سی خبریں سامنے آئیں، جو ملک کا نام بدلنے کا احساس ظاہر کرتی ہیں - منگل کی صبح یہ بات سامنے آئی کہ ہندوستان کی پریسیڈنسی جی20 نے ایک نیا ہینڈل جی20 بھارت لانچ کیا ہے- یہ جی20 کا ایک اضافی X اکاؤنٹ ہوگا- اس کے تحت جی20 سے متعلق تبصرے اور معلومات بھارت کے سرکاری نام سے جاری کی جائیں گی- اسی طرح دوسری خبر یہ ہے کہ راشٹرپتی بھون کی طرف سے 9 ستمبر کو جی20 ڈنر کیلئے بھیجا گیا دعوت نامہ بھی 'بھارت کے صدر' ('President of Bharat') کے نام بھیجا گیا ہے- جبکہ اب تک عام طور پر اس کیلئے صرف President of India کا استعمال ہوتا رہا ہے-

کانگریس ایم پی جے رام رمیش نے ایکس پر ٹوئٹ کرکے اس کی جانکاری دی ہے- کانگریس ایم پی نے لکھا کہ تو یہ خبر واقعی سچ ہے...راشٹرپتی بھون نے 9 ستمبر کو جی20 ڈنر کیلئے عام 'صدر ہند' کی بجائے 'بھارت کے صدر' کے نام سے دعوت نامے بھیجے ہیں - اس کی تصدیق کرتے ہوئے دعوت نامہ کی تصویر بھی سامنے آئی ہے- یہ دعوت نامہ ایک وزیر کے نام آیا ہے، جس پر 'بھارت کے صدر' درج ہے-کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے ہفتہ، 9 ستمبر کو بھارت منڈپم کے ملٹی فنکشن ہال میں منعقدہ عشائیے کیلئے دعوتی خط کا اشتراک کیا، جس پر انگریزی میں "The President of BHARAT " لکھا ہے -

مسٹر تھرور نے کہاکہ ہندوستان کو 'بھارت' کہنے پر کوئی آئینی اعتراض نہیں ہے، جو ملک کے دو سرکاری ناموں میں سے ایک ہے، مجھے امید ہے کہ حکومت اتنی بے وقوف نہیں ہوگی کہ وہ ' انڈیا ' سے مکمل طور پر چھٹکارا حاصل کر لے -جس کی برانڈ ویلیو صدیوں سے بنی ہوئی ہے - ہمیں تاریخ کے اس نام پر اپنا دعویٰ ترک کرنے کی بجائے دونوں الفاظ کا استعمال جاری رکھنا چاہیے یہ ایک ایسا نام جو دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے -" کانگریس کے میڈیا انچارج اور ممبر پارلیمنٹ جے رام رمیش نے کہاکہ تو یہ خبر واقعی سچی ہے - راشٹرپتی بھون نے 9 ستمبر کو جی 20 ڈنر کیلئے عام طور پر ' پریسیڈنٹ آف انڈیا ' کی بجائے '“پریسیڈنٹ آف بھارت ”کے نام سے دعوت نامے بھیجے ہیں - اب آئین میں آرٹیکل 1 کو اس طرح پڑھا جا سکتا ہے - ' بھارت، جو انڈیا تھا، ریاستوں کا وفاق ہوگا ' لیکن اب“ ریاستوں کے اس وفاق”پر بھی حملہ ہو رہا ہے -

آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل میں اپنا تعارف 'وزیر اعلیٰ آسام، بھارت ' کے طور پر لکھ لیا ہے - مسٹر شرما نے کانگریس کے لیڈر جے رام رمیش کے ٹویٹ کے جواب میں لکھاکہ اب میرا خدشہ سچ ہو گیا ہے - ایسا لگتا ہے کہ کانگریس پارٹی کو بھارت سے شدید نفرت ہے - ایسا لگتا ہے کہ 'I.N.D.I.A. 'اتحاد' کا نام جان بوجھ کر بھارت کو شکست دینے کے مقصد سے چنا گیا تھا- بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ٹویٹر پر کہا کہ غلامی کی ذہنیت پر ایک اور گہری چوٹ - جی 20 سمٹ کے دوران راشٹرپتی بھون میں ہونے والے عشائیے کیلئے دعوت نامہ پر“پریسیڈنٹ آف بھارت”لکھا جانا ملک کے ہر ایک شخص کیلئے قابل فخر لمحہ ہے - بھارت ماتا کی جے - وشو ہندو پریشد (VHP) کے قومی ترجمان ونود بنسل نے کہاکہ ہمیں اپنے 'صدر ہند' - راشٹرپتی بھون پر فخر ہے - آئیے انڈیا کا لفظ بھول جائیں -


Share: