ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یونانی جزیرے میں نمک سے بھرا جہاز غرق؛ چارہندوستانی سمیت جہاز پر سوار عملے کے بارہ افراد، سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ

یونانی جزیرے میں نمک سے بھرا جہاز غرق؛ چارہندوستانی سمیت جہاز پر سوار عملے کے بارہ افراد، سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ

Tue, 28 Nov 2023 01:16:22    S.O. News Service

یونان 27/نومبر(ایس او نیوز) 14 افراد پر مشتمل ایک مال بردار جہاز26 نومبر کو یونانی جزیرے لیسبوس میں ڈوب گیا   جس  میں سے ایک کو بچالیا گیا ہے، ایک کی نعش ملنے کی اطلاع ہے جبکہ دیگر12  لاپتہ بتائے گئے ہیں۔ساحلی محافظ کی اطلاع کے مطابق سمندر میں ڈوب کر لاپتہ ہونے والے عملے کے چار ارکان ہندوستانی   اور دوسیریائی  ہیں   اس کے علاوہ آٹھ مصری میں سے ایک مصری کو بچالیا گیا ہے  ۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق جس مصری شخص کو بچالیا گیا ہے، اُسے ہیلی کاپٹر کےذریعے ائیلینڈ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 کوسٹ گارڈ نے جہاز کے تعلق سے بتایا کہ یہ جہاز استنبول، ترکی سےاسکندریہ ، مصر روانہ ہو رہا تھا۔ اس میں ۶؍ ہزار ٹن نمک تھا۔ جہاز کا عملہ ۱۴؍افراد پر مشتمل تھا جن میں ۸؍ مصری، ۴؍ ہندوستانی اور۲؍ سیریائی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق اتوار کو صبح ۷؍ بجے بحری جہاز نے تکنیکی مسئلہ کی رپورٹ ہمیں بھیجی تھی جس کے بعد اس کے سگنل خراب ہو گئے اور اس کے بعد جہاز جزیرہ لزبوس کے ۸؍ کلومیٹر جنوب مغرب میں غائب ہو گیا۔کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے کہا کہ جہاز سے صرف ایک مصری کو بچایا جا سکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ۸؍ مارچنٹ جہاز، ایک یونانی جنگی جہاز اور ۲؍ ہیلی کاپٹرس کو زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کیلئے روانہ کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ سمندر کے خطرناک حصے کے سبب کوسٹل گارڈ کے تین جہازوں کو سمندر کے اس علاقے میں پہنچنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔


Share: