یلا پور 22 اگست(ایس او نیوز): کے ایس آر ٹی سی بس اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ حادثہ نیشنل ہائی وے 63 پر یلاپور کے میلن ہوٹل کے قریب پیش آیا۔
مہلوک بائک سوار کی شناخت باگل کوٹ کے شیوراج ہوناگندا (23) کے طور پر کی گئی ہے۔
بس یلا پور سے ہبلی جارہی تھی ایک لاری کو اوور ٹیک کرنے کی جلدی میں سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔
بس کی زد میں آنے سے موٹر سائیکل مکمل طور پر کچل گئی ہے اور بس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔
بس میں 40 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں۔
زخمیوں کو یلا پور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے اور ان کا علاج کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں یلاپور پولس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔