ہوناور ،12 ؍ اکتوبر(ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ میں نیشنل ہائی وے 69 پر کوروا کراس کے پاس ایک مسافر بردار ٹیمپو پلٹنے سے ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ 12 سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ حادثہ منگل صبح پیش آیا۔
بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والی ٹیمپو میں گیروسوپا سے ہوناور جانے والے مسافر سوار تھے ۔ کوروا کراس کے پاس گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ ہنومنتا راما پجاری نامی مسافر جو شدید زخمی ہوگیاتھا ایمبولینس کے ذریعہ اسپتال میں منتقل کرنے کی کوشش میں راستے میں ہی دم توڑ دیا ۔ ایک اور مسافر مہیش رامپّا نائک کے سر میں گہری چوٹ لگنے کی وجہ سے علاج کے لئے اسے اڈپی کے نجی ہاسپٹل میں بھیجا گیا ۔ دیگر 12 سے زائد مسافر بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لئے تعلقہ اسپتال میں داخل کیا گیا ۔
ہوناور پولیس کے افسران اور عملہ نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کر لیا گیا ۔