بھٹکل 31 / اگست (ایس او نیوز) بھٹکل کے قریبی تعلقہ کے ہوناور کاسرگوڈ میں واقع شراوتی ندی میں ماہی گیری کے دوران کشتی الٹنے کے بعد ایک ماہی گیرتیرتے ہوئے کنارے پہنچنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ دوسرا ماہی گیر پانی میں ڈوب کر لاپتہ ہوگیا ہے۔
لاپتہ ماہی گیر کی شناخت پرجاول مابل کھاروی (19 سال) کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ راجو شیشگری تانڈیل تیر کر کنارے پہنچتے ہوئے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق کشتی الٹنے کا یہ حادثہ شراوتی ندی اور سمندر کے سنگم پربدھ دیر رات پیش آیا تھا۔
لاپتہ ہونے والے ماہی گیر پرجاول کی تلاش میں فائر بریگیڈ اور ماہی گیروں کی ٹیمیں مصروف ہیں ۔