ہوناور 27 / نومبر (ایس او نیوز) ہوناور تعلقہ میں موگوا کے قریب کار اور بائک کے درمیان ہوئی ٹکر میں ایک لڑکی فوت ہوگئی جبکہ بائک چلانے والا شخص شدید زخمی ہوا ۔
بتایا جاتا ہے کہ کار کی ٹکر کی وجہ سے بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار تریوینی گنپتی امبیگا (20 سال) نامی نوجوان لڑکی کی موت واقع ہوگئی جبکہ بائک چلانے والے دیانندا شنکر امبیگا کو شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد اسے علاج کے لئے منی پال کے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔
ہوناور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔