ہوناور، 25/ مئی (ایس او نیوز) موٹر بائک سواروں کے لئے لازمی طور پر ہیلمیٹ پہننے کا قانون تو موجود ہے اور خلاف ورزی کرنے پر پولیس کی طرف سے جرمانہ وصول کرنا عام سی بات ہے ۔ مگر ہوناور میں ایک عجیب اور نئی بات یہ سامنے آئی کہ پولیس نے ٹیپّر ڈرائیور پر بھی ہیلمیٹ نہ پہننے کا جرمانہ عائد کر دیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ KA 21 B3214 رجسٹریشن والے ٹیپر کو ریت بھر کر لے جانے کی پرمٹ ہے ۔ اسی کے مطابق ریت لے جاتے وقت ہوناور پولیس نے ٹیپر کو روکا اور ڈرائیور چندر کانت پر ہیلمیٹ نہ پہننے کے لئے پانچ سو روپے کا جرمانہ وصول کیا اور اس کی رسید بھی جاری کر دی ۔
ٹیپّر ڈرائیور سے ہیلمیٹ نہ پہننے کا جرمانہ وصول کرنے والی رسید سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام عجیب مخمصے میں پڑ گئے ہیں کہ کیا اب ٹیپّر، ٹیمپو، کار اورلاریاں چلانے والوں کو بھی ہوناور پولیس اپنے قانون کے مطابق ہیلمیٹ پہننا لازمی قرار دے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں سے جرمانہ وصول کرنا شروع کرے گی؟