ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور تجارتی بندرگاہ منصوبہ : ماہی گیروں نے کھڑا کیا پھر ہنگامہ 

ہوناور تجارتی بندرگاہ منصوبہ : ماہی گیروں نے کھڑا کیا پھر ہنگامہ 

Fri, 17 Jun 2022 22:48:39    S.O. News Service

ہوناور،17؍ جون (ایس او نیوز) کاسر کوڈ میں متنازع تجارتی بندرگاہ کی تعمیرات سے متعلق سرگرمیاں شروع ہونے پر ماہی گیروں نے پھر سے ہنگامہ کھڑا کیا اور ایک بہت بڑی اور بھاری مشین  سے لدے ٹرک کو بیچ راستہ میں روک کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
    
اس دوران ماہی گیروں اور افسران کے درمیان کافی دیر تک تکرار اور کشیدگی کا ماحول بنا رہا ۔ مشتعل ہاہی گیروں نے سڑک کے بیچوں بیچ لکڑیاں اور دیگر اشیاء جلا کر سڑک پر آمد و رفت روکنے کی روکنے کی کوشش کی اور بندرگاہ کی تعمیراتی سرگرمیاں جاری رہنے کی صورت میں سمندر کود کر جان دینے کی دھمکی دی۔ 
    
صورتحال کا جائزہ لینے کے پہنچے ہوئے تحصیلدار ناگ راج نائکڈ ، ڈی وائی ایس پی بیلی اپّا سمیت کئی پولیس افسران نے ماہی گیروں سے درخواست کی کہ سڑک پر سے مشین لے جانے والے بھاری ٹرک کو گزرنے کا راستہ دیا جائے ۔ اس پر احتجاجی ماہی گیروں نے بس ایک ہی ضد پکڑی کہ تجارتی بندرگاہ کی ضرورت نہیں ہے ، اس لئے گاڑی واپس بھیج دو- 
    
ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ تجارتی بندرگاہ کا تنازع عدالت میں زیر سماعت ہے ۔ افسران عدالت کو بتا رہے ہیں کہ یہاں تعمیراتی کام نہیں ہو رہا ہے اور دوسری طرف بندرگاہ اور راستہ تعمیر کرنے تعمیر کرنے سے متعلق سرگرمیاں وقفہ وقفہ سے چل رہی ہیں ۔ ماہی گیروں نے پچھلے کچھ برسوں سے اس بندرگاہ کی مخالفت کی ہے ۔ افسران نے پولیس کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے احتجاج پر روک لگانے کی کوشش کی ہے ۔ ضلع ڈی سی نے بندرگاہ سے متعلق سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں متعلقہ فریقوں کی میٹنگ منعقد کرکے مسئلہ حل کرنے  کا تیقن دیا تھا ۔ مگر اب تک اس پر عمل نہیں ہوا ۔ اب اچانک اسی راستے سے بھاری مشین لے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ اس سے ماہی گیر مشتعل ہوگئے ہیں ۔ یہ راستہ کس منصوبے کے تحت منظور ہوا ہے ؟ اس منصوبے کا ٹھیکیدار کون ہے ؟ اس کی کوئی تفصیل کوئی بھی افسر بتانے کو تیار نہیں ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ ماہی گیر اس مسئلہ پر بہت مشتعل ہیں اور اس کے خلاف  پرزور احتجاج کر رہے ہیں۔    


Share: