ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی ریلوے ملک کی لائف لائن ہے؛ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو

ہندوستانی ریلوے ملک کی لائف لائن ہے؛ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو

Fri, 15 Sep 2023 08:27:20    S.O. News Service

نئی دہلی، 15/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) صدر جمہوریہ دوپدی مرمو نے کہا کہ ریلوے صرف ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہی نہیں بلکہ اس کا اتحاد اور سماجی وثقافتی ورثہ بھی ہے اور ریلوے کے افسران کو کہا کہ وہ مسافروں کے ساتھ مہمانوں کی طرح پیش آئے اور انہیں بہترین خدمات فراہم کریں۔ دروپدی مرمو نے مختلف ریلوے خدمات کے 255 پروبیشنرز(2018ءبیچ)کو راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں مدعو کیا تھا۔ انہوں نے ان سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ریلوے ملک کی لائف لائن ہے۔ اس سے روزانہ کروڑوں افراد اپنی منزل تک پہنچتے ہیں اور یہ نہ صرف لاکھوں افراد کی روزی ہے بلکہ کروڑوں افراد کے خوابوں اورتمناؤں کو تھامے ہوئے ہیں۔

انہوں نے ریلوے افسران سے کہا کہ آپ جیسے نوجوان افسران کی ذمہ داری ہے کہ آپ ریلوے کی بہترین وراثت کو آگے لے کر جائیں اور دنیا بھر میں ہندوستانی ریلوے کو بہترین خدمات فراہم کرنے والا بنائیں۔ ٹرین میں سفر کرنے والے افراد اپنے سفر کی یادیں اپنے ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ میں آپ سب پر یہ زور دیتی ہوں کہ آپ اپنے صارفین، خاص طورمسافروں کے ساتھ مہمانوں کی طرح پیش آئیں اور انہیں ایسی خدمات اور ایسا تجربہ فراہم کریں جو انہیں خوشی فراہم کر سکے۔ آپ کو ریلوے میں  ضعیف اور معذور افراد کو دی جانی والی خدمات کو بڑھانے کیلئے جدوجہد کرنی چاہئے۔ مرمو نے ہر طریقے سے مسافروں کی حفاظت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی اور آرٹی فیشل انٹیلی جینس پر مبنی ایپلی کیشن کے ساتھ قابل اور فل پروف سسٹم بنایا ڈیزائن کیا جانا چاہئے جو ٹرین میں حفاظت کو سب سے زیادہ اہمیت دے۔ 

انہوں نے نوجوان افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ ماحول دوست اور انسان دوست ٹرانسپورٹیشن سسٹم فراہم کرنے کیلئے نئے ایپلی کیشن اورسسٹم بنائیں اور ٹیکنالوجیکل ایڈوانسمنٹ میں اپنی شراکت داری کریں۔ 

ہندوستانی ریلوے کی تعریف کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ کہ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ ہندوستانی ریلوے نے اختراع اور مطابقت پذیری کے ساتھ انتظامی اور تکنیکی شعبوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 


Share: