ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستانی دورے میں بری طرح ہار نے والے کپتان کین ولیمسن نے آسٹریلوی ٹیم کی دی نصیحت

ہندوستانی دورے میں بری طرح ہار نے والے کپتان کین ولیمسن نے آسٹریلوی ٹیم کی دی نصیحت

Wed, 08 Feb 2017 13:07:24    S.O. News Service

یملٹن، 7؍ فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان میں ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کراکر لوٹے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے آسٹریلوی ٹیم کو اپنے آئندہ دورے کو لے کر خبردار کیا ہے۔ آسٹریلوی ٹیم کو اسی ماہ کے آخر میں ہندوستان کا دورہ کرکے چار ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے۔کیوی کپتان نے نے ہندوستانی پچوں کے تئیں آسٹریلوی ٹیم کو محتاط رہنے کی نصیحت دی ہے۔ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 23 فروری سے پونے میں کھیلنا جانا ہے۔

ولیمسن نے آسٹریلیا کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 2۔0 شکست دینے کے بعد کہاکہ باہر کے دورے کے لحاظ سے ہندوستان انتہائی مشکل جگہ ہے۔ آسٹریلین ٹیم کا پلس پوائنٹ یہ ہے کہ یہ اچھا ہے اور یہ بہت جلد حالات کے سازگار خود کو بہتر طریقے سے ڈھال لیتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ولیمسن چار ماہ پہلے ہی ہندوستانی دورے پر آئے تھے جہاں ان کی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز 0۔3 کے یک طرفہ فرق سے گنوانی پڑی تھی۔ ولیمسن نے اس سیریز کے ڈبیو میچ میں ہی سنچری لگائی تھی، یقینی طور پر کیوی ٹیم کے کپتان کے ذہن میں ہندوستان کے حالات اب بھی تازہ ہوں گی۔ اس پورے ٹیسٹ سیریز میں کیوی ٹیم کبھی بھی ٹیم انڈیا کو سخت مقابلہ دیتی ہوئی نظر نہیں آئی تھی۔


Share: