ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان کے 22 ماہی گیر سری لنکا کی جیلوں میں بند، وزیر اعلیٰ اسٹالن نے وزیر خارجہ کو خط لکھ کر رہائی کا کیا مطالبہ

ہندوستان کے 22 ماہی گیر سری لنکا کی جیلوں میں بند، وزیر اعلیٰ اسٹالن نے وزیر خارجہ کو خط لکھ کر رہائی کا کیا مطالبہ

Tue, 25 Jun 2024 11:11:25    S.O. News Service

چنئی، 25/ جون (ایس او نیوز /ایجنسی) تمل ناڈو کے 22 ماہی گیر سری لنکا میں گرفتار کیے گئے ہیں، ساتھ ہی ان کی تین کشتیاں بھی ضبط کر لی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے مرکزی حکومت کو ایک خط لکھا ہے جس میں ماہی گیروں کی رِہائی اور کشتی واپس کرانے کے لیے فوری قدم اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم کے اسٹالن نے پیر کے روز مرکزی وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کو خط لکھ کر سری لنکا کے ذریعہ ’گرفتاری اور دھمکی کے واقعات کے سبب ماہیگیروں کے معاش کے مستقل نقصا کا تذکرہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ 22 جون کو مچھلی پکڑنے کے لیے رامیشورم کے بندرگاہ سے 22 ماہی گیروں کو ان کی تین مشینی کشتی لے کر نکلی تھی جسے سری لنکا میں پکڑ لیا گیا۔ اسٹالن نے اب تک گرفتار کیے گئے سبھی ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کی رِہائی یقینی بنانے کے لیے فوری قدم اٹھانے کا مطالبہ مرکزی وزیر خارجہ سے کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ’’میں آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ پکڑے گئے ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کی فوری رِہائی رِہائی یقینی کی جائے۔ میں یہ بھی بتانا چاہوں گا کہ سری لنکا سے رِہا کی گئی کشتیوں کو واپس لانے کے لیے بچاؤ کشتیوں اور پائلٹ ٹیم کو ابھی اجازت نہیں دی گئی ہے۔‘‘


Share: