ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں ٹی20 میں بھی شکست دی ، سیریز پر1-4 سے قبضہ

ہندوستان نے ویسٹ انڈیز کو پانچویں ٹی20 میں بھی شکست دی ، سیریز پر1-4 سے قبضہ

Mon, 08 Aug 2022 11:51:42    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ہندوستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پانچواں ٹی20 میچ اتوار کو 88 رنوں کے بڑے فرق سے جیت لیا۔ اسی کے ساتھ ٹیم انڈیا نے 5 میچوں کی ٹی20 سیریز 1-4 سے اپنے نام کیا۔ فلوریڈا کے لاڈرہل میں کھیلے گئے اس مقابلے میں ہندوستان نے مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ پر  188 رن بنائے۔

ویسٹ انڈیز ٹیم 15.4 اوور میں 100 رن کے کل اسکور پر آل آوٹ ہوگئی۔ ہندوستان کے لئے شرے یس ایئر نے 64 رنوں کی تابڑ توڑ اننگ کھیلی۔ پھر روی بشنوئی نے 16 رن دے کر 4 وکٹ حاصل کئے جبکہ اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو کو 3-3 وکٹ ملے۔

ٹیم انڈیا نے 4 تجربہ کار کھلاڑیوں کپتان روہت شرما، رشبھ پنت، بھونیشور کمار اور سوریہ کمار یادو کو آرام دیا اور پلیئنگ الیون میں ایشان کشن، کلدیپ یادو، ہاردک پانڈیا اور شرے یس ایئر کی واپسی ہوئی۔ کارگزار کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا۔

شرے یس ایئر نے 40 گیندوں کی اپنی اننگ میں 8 چوکے اور 2 چھکے لگانے کے ساتھ سلامی بلے باز ایشان کشن (13 گیندوں میں 11 رن) کے ساتھ پہلے وکٹ کے لئے 38 اور دیپک ہڈا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے محض 7.1 اوور میں 76 رنوں کی شراکت کی۔ دیپک ہڈا نے 25 گیندوں کی اننگ میں 3 چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے 38 رن بنائے کپتان ہاردک پانڈیا نے آخری اوور میں رن آوٹ ہونے سے پہلے 16 گیندوں میں 2 چوکے اور 2 چھکے کی مدد سے 28 رنوں کی اننگ کھیلی۔ ویسٹ انڈیز کے لئے اوڈین اسمتھ نے 4 اوور میں 33 رن دے کر 3 وکٹ حاصل کئے۔

ہندوستانی ٹیم کے لئے ایک بار پھر سے نئی جوڑی نے اننگ کا آغاز کیا، لیکن ایشان ٹیم میں ملے موقع کو بھنانے میں ناکام رہے۔ شرے یس ایئر نے زبردست شاٹ لگائے۔ وہ اور دیپک ہڈا جب بلے بازی کر رہے تھے تب ٹیم 200 سے زیادہ رنوں کی طرف بڑھتی ہوئی نظر آرہی تھی۔ میچ کے 14ویں اوور میں بجلی گرجنے کے سبب مقابلے کو 15 منٹ کے لئے روکنا پڑا۔

سنجو سیمسن (15) ایک بار پھر موقع کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے تو دنیش کارتک (12) مسلسل دوسرے میچ میں فنیشر کا کردار نہیں نبھا سکے۔ شرے یس ایئر نے اننگ کی شروعات میں بھی جارحانہ رخ اپنالیا۔ انوہں نے ڈومینیک ڈریکس کے خلاف 2 چوکے لگاکر اپنے ہاتھ کھولے۔ ایشان کے پویلین لوٹنے کے بعد دیپک ہڈا نے کیمو پال کی گیند پر وکٹ کیپر کے اوپر سے چوکا لگایا۔

اس دوران شرے یس ایئر اور دیپک ہڈا ٹیم میں جگہ بنانے کی ہوڑ نظرآئی۔ شرے یس ایئر نے آٹھویں اوور میں اسمتھ کے خلاف مسلسل دو چھکے لگاکر رن رفتار کو مزید تیز کردیا تو وہیں ہڈا نے ہیڈن والش کے خلاف دلکش چھکا لگایا۔ انہوں نے عبید میکائے کے سر کے اوپر سے ایک اور بہترین چھکا لگایا۔


Share: