ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہماچل پردیش میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 192 افراد ہلاک ہو گئے

ہماچل پردیش میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے اب تک 192 افراد ہلاک ہو گئے

Sat, 13 Aug 2022 22:11:03    S.O. News Service

حمیرپور،13؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) ہماچل پردیش میں مانسون کے درمیان تیز بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے جہاں ابھی تک 192 لوگوں کی موت ہو گئی ہیں اور وہیں اب تک 980 کروڑ روپئے کی سرکاری اور ذاتی جائیداد برباد ہو چکی ہیں۔ ایک سرکاری ترجمان نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔

ترجمان نے یو این آئی کو بتایا کہ پچھلے ایک ہفتے کے درمیان تیز بارش اور لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ اس درمیان محکمہ تعمیرات کو سب سے زیادہ 569 کروڑ اور ’جل شکتی‘ محکمہ کو 390 کروڑ روپئے تک کا نقصان ہو چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اکیلے شملہ ضلع میں تیز بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے ابھی تک 32 لوگوں موت کی گئی ہے، جو سب سے زیادہ ہیں۔ اس کے بعد کلو میں 25، منڈی میں 24، چنبا میں 19، کانگڈا میں 18، سیرمور میں 17، اونا میں 6اور سولن میں ابھی تک 11 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 342 لوگ زخمی ہوئے اور چھ لوگ لاپتہ ہیں۔ تیز بارش کی وجہ سے لینڈ سلائڈنگ ہونے سے 91 گھر پوری طرح سے تباہ ہو گئے، جس سے کئی لوگ بے گھر ہو گئے اور 311 گھر کو جزوی طور سے نقصان پہنچا ہے۔


Share: