ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہلیال : اسپتال سے لاش لانے کے لئے نکلے ہوئے 3 افراد نے سڑک حادثہ میں گنوائی جان 

ہلیال : اسپتال سے لاش لانے کے لئے نکلے ہوئے 3 افراد نے سڑک حادثہ میں گنوائی جان 

Tue, 23 Aug 2022 20:23:11    S.O. News Service

ہلیال،23؍ اگست (ایس او نیوز) اپنے گاوں کے بیمار شخص کی اسپتال میں موت واقع ہونے پر اس کی لاش گاوں لانے کے مقصد سے نکلے ہوئے پانچ  میں سے 3  افراد سڑک حادثہ کی وجہ سے موت کا شکار ہوگئے۔ 
    
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق مہلوکین کی شناخت نندی گدّا کے رہنے والے امرت پاٹل (44 سال)، جیونپّا گوڈا (40 سال) اور کار ڈرائیور ماروتی ہبلیکر (22 سال) کے طور پر کی گئی ہے ۔ یہ لوگ لکشمن گوڈا نامی شخص کی لاش گاوں لانے کے لئے ہبلی کیمس اسپتال گئے تھے ۔ کلگھٹگی تعلقہ میں داستی کوپ گاوں کے قریب ہبلی یلاپور اسٹیٹ ہائی وے پر ان کی کار اور سی برڈ کمپنی کی بس کے درمیان تصادم ہوگیا ۔ اس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہونے کے علاوہ رویندرا دلال اور شیواجی کھانوجی نامی دو لوگ زخمی ہوگئے جن کا علاج ہبلی کیمس میں ہو رہا ہے۔
    
بس ڈرائیور کی غفلت اور بے پروا ڈرائیونگ کو اس حادثہ کا سبب بتایا جاتا ہے ۔  کلگھٹگی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: