ماسکو،14؍دسمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران قریب چھ ہزار عام شہری شام کے شمالی شہر حلب کے مشرقی حصے سے باہر نکلے ہیں جن میں دو ہزار بچے بھی شامل ہیں۔ یہ بات روس کی وزارت دفاع کی طرف سے بتائی گئی ہے۔ روسی نیوز ایجنسی انٹرفیکس کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسی وقت کے دوان 366باغی نے اپنے ہتھیار پھینک کر باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں سے باہر آئے۔ حلب کے مشرقی حصے کا اب مکمل کنٹرول شامی فورسز کے پاس ہے اور ایک معاہدے کے تحت باغیوں نے مزاحمت ختم کر کے ان علاقوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔