ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گجرات: وزیر اعلیٰ کے خلاف خبر چھاپنے کی ملی سزا، مدیر کے خلاف کیس درج

گجرات: وزیر اعلیٰ کے خلاف خبر چھاپنے کی ملی سزا، مدیر کے خلاف کیس درج

Fri, 26 Aug 2022 21:32:44    S.O. News Service

راج کوٹ،26؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) گجرات میں اقتدار میں تبدیلی سے متعلق جاری قیاس آرائیوں پر مبنی ایک خبر شائع کرنے کے الزام میں ایک اخبار کے صحافی کے خلاف ایف آئی آر درج کیے جانے کی خبریں سامنےآ رہی ہیں۔ راجکوٹ پولیس نے جمعرات کی شام کو اخبار کے ملازم کے خلاف شکایت درج کی تھی کہ وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کو مرکزی وزیر برائے مویشی پروری پرشوتم روپالا کے ساتھ بدل دیا جائے گا۔

شکایت دہندہ بابو بھائی واگھیرا نے الزام عائد کیا کہ 22 اکتوبر کو سوراشٹر ہیڈلائن اخبار کے مدیر اور پبلشر انیرودھ ناکم نے ’الوداع بھوپیندر جی اور ویلکم روپالا!‘ عنوان کے ساتھ خبر شائع کیا۔ اس میں ضمنی سرخی بھی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ دہلی کو بھوپیندر پٹیل حکومت کی کمزور کارکردگی کی اطلاع ملی۔ بہرحال، واگھیرا نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ رپورٹ عوامی امن و امان کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور مختلف سیاسی گروپوں کے درمیان دشمنی کو اکساتی ہے۔


Share: