ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کولّورو مندر انتظامیہ کے جعلی رکن نے بینگلورو کے بھکت کو لگایا 30.73 لاکھ روپے کا چونا !

کولّورو مندر انتظامیہ کے جعلی رکن نے بینگلورو کے بھکت کو لگایا 30.73 لاکھ روپے کا چونا !

Mon, 06 Nov 2023 00:23:07    S.O. News Service

اڈپی 5 / نومبر (ایس او نیوز) کولّورو مندر انتظامیہ رکن ہونے کا یقین دلاتے ہوئے ایک دھوکے باز کی طرف سے بینگلورو کے بھکت کو مندر میں خصوصی پوجا کے نام پر 30.73 لاکھ روپے کا چونا لگانے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔

    بتایا جاتا ہے کہ بینگلورو ک دیلنا نامی خاتون اپنے شوہر اور دیگر اہل خانہ کے ساتھ کولّورو مندر میں آئی تھی ۔ اُس وقت اپنے بھائی کے شناسا اڈپی کے کولّورو کے رہنے والے سدھیر کمار سے وہ متعارف ہوئی اور سدھیر نے اسے یقین دلایا کہ وہ کولّورو مندر انتظامیہ کمیٹی کا رکن ہے ۔ اسی کے ساتھ اس نے دیلنا کے اہل خانہ کے لئے مندر میں خصوصی پوجا کا اہتمام کرنے کے مقصد سے رقم وصول کی ۔ 

    اس کے علاوہ دیلنا کی ماں کے نام پر موجود ایک زمین کا کھاتہ تبدیل کروانے کے لئے 30,73,600 روپے اپنے بینک کھاتے میں منتقل کروائے ۔ پھر جب سدھیر نے زمین کا کھاتہ تبدیل کرنے کے لئے کچھ دستاویزات پر دیلنا کی ماں کو دستخط کرنے کے لئے کہا تو، انہیں اس پر شک ہوا اور ان لوگوں نے کولّورو مندر میں آکر جانکاری حاصل کی تو پتہ چلا  کہ سدھیر نامی کوئی بھی شخص مندر انتظامیہ کمیٹی کا رکن نہیں ہے ۔

    سدھیر کی دھوکہ دہی کا پردہ فاش ہونے پر دیلنا نے کولّورو پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف جعلسازی کی شکایت درج کروائی ہے ۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔ 
 


Share: