ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور کے ہیبری میں پیش آئے غرقابی کے دو معاملے - تین نوجوان ہوئے موت کا شکار 

کنداپور کے ہیبری میں پیش آئے غرقابی کے دو معاملے - تین نوجوان ہوئے موت کا شکار 

Mon, 23 Oct 2023 19:26:26    S.O. News Service

کنداپور 23 / اکتوبر (ایس او نیوز) کنداپور تعلقہ کے ہیبری میں پانی ڈوب کر ہلاک ہونے کے دو الگ الگ معاملے پیش آئے جس میں دو نوجوانوں کی موت واقع ہوئی ۔ 
    
ہیبری کے کبینالے میں مٹاو آبشار کے پاس پیش آئے حادثے میں اور بیلور گرام پنچایت کے حدود میں یہ انجینئرنگ کا طالب علم پرستوت ہیگڑے (21 سال)  اور اس کا دوست اومیش کمار ڈوب کر ہلاک ہوئے ۔  یہ دونوں دوپہر کے وقت آبشار کے پاس نہانے گئے تھے اور پاوں پھسلنے کی وجہ سے پانی میں ڈوب گئے ۔ جب دیر شام تک پرستوت ہیگڑے گھر واپس نہیں لوٹا تو اس کی تلاش شروع کی گئی ۔ پولیس اور فائر سروس عملے نے آدھی رات کے وقت ان دونوں کی لاشیں بازیافت کیں ۔
    
دوسرا واقعہ آربیٹو ندی میں پیش آیا جہاں پاوں دھونے کے لئے ندی کے پاس جانے والا پرشانت اچاریہ (24 سال) حادثاتی طور پر پھسل کر ندی میں ڈوب گیا ۔ پرشانت ایک میڈیکل کمپنی کے ایجنٹ کی خدمات انجام دے رہا تھا ۔ 


Share: