ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میں دو بچوں کو بس اسٹینڈ پر چھوڑ کر خاتون نے سمندر میں لگائی چھلانگ

کمٹہ میں دو بچوں کو بس اسٹینڈ پر چھوڑ کر خاتون نے سمندر میں لگائی چھلانگ

Tue, 28 Nov 2023 00:26:12    S.O. News Service

کمٹہ 27 / نومبر (ایس او نیوز) اپنے دو بچوں کو بس اسٹینڈ پر کھڑا کرنے کے بعد ایک خاتون نے سمندر میں چھلانگ لگا کر اپنی جان دے دی ۔

    بتایا جاتا ہے کہ کمٹہ کے سانتگل کی رہنے والی نویدیتا ناگراج بھنڈاری اپنے گھر سے دو بچوں کو اسکوٹی پر بٹھا کر پک اپ بس اسٹینڈ تک لے آئی اور وہاں بچوں کو کھڑا کرنے کے بعد قریب میں واقع سمندر میں کود گئی ۔ یہ دیکھ کر وہاں پر موجود لائف گارڈ نے اسے بچانے کی کوشش کی مگر تیز لہروں کی وجہ سے وہ ایسی غرقاب ہوگئی کہ پھر نظر نہیں آئی ۔ 

    معلوم ہوا ہے کہ نویدیتا نے سمندر میں چھلانگ لگانے سے قبل اپنا منگل سوتر، انگوٹھی اور موبائل فون وغیر اپنی اسکوٹر میں رکھ چھوڑا ہے ۔

کمٹہ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور معاملہ درج کر لیا ۔


Share: