کمٹہ ، 21 / اکتوبر (ایس او نیوز) کمٹہ سے سرسی کو جوڑنے والا نیشنل ہائی وے 766E ہلکی اور بھاری موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے یکم نومبر 2023 سے 31 مئی 2024 تک 6 مہینوں کے لئے بند کردیا جائے گا اور اس عرصہ میں موٹر گاڑیوں کو دوسرا متبادل راستہ استعمال کرنا ہوگا ۔
کمٹہ کے اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کمٹہ سے سرسی کے لئے صرف ہلکی گاڑیوں کے لئے متبادل راستہ سداپور سے یعنی ریاستی ہائی وے 48 ہوگا ۔ ہلکی اور وزنی تمام قسم کی گاڑیوں کے لئے کاروار، انکولہ، سرسی یلاپور کے راستے نیشنل ہائی وے 63 کا راستہ استعمال کرنا ہوگا ۔ جبکہ منگلورو، ہوناور، ماوین گنڈی، سداپور، سرسی کے لئے تمام قسم کی گاڑیوں کو ریاستی ہائی وے 93 کا استعمال کرنا ہوگا ۔