ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / کلبھوشن جادھو معاملے پر آج اپنافیصلہ سنائے گی بین الاقوامی عدالت

کلبھوشن جادھو معاملے پر آج اپنافیصلہ سنائے گی بین الاقوامی عدالت

Thu, 18 May 2017 00:23:31    S.O. News Service

نئی دہلی، 17مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کلبھوشن جادھو معاملے میں بین الاقوامی انصاف عدالت(آئی سی جے) کل اپنا فیصلہ سنائے گی۔ تین دن پہلے بین الاقوامی عدالت نے ہندوستان اور پاکستان کی دلیلوں کو سنا تھا۔سرکاری ذرائع کے مطابق بین الاقوامی عدالت کل ہندوستانی وقت کے مطابق شام قریب 3:30 بجے اپنا فیصلہ سنائے گی۔ہندوستان نے اپنی دلیل رکھتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ جادھو کی موت کی سزا کو فوری طورپر معطل کیا جائے۔ہندوستان نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پاکستان آئی سی جے میں سماعت مکمل ہونے سے پہلے جادھو کو پھانسی دے سکتا ہے۔جب آئی سی جے نے سماعت شروع کی تو ہندوستان نے بااثر طریقے سے اپنی منطق پیش کی۔ 46 سالہ سابق بحریہ افسر جادھو کو گزشتہ سال تین مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پاکستان کی ایک فوجی عدالت نے انہیں جاسوسی اور شرپسندانہ سرگرمیوں کے الزامات میں موت کی سزا سنائی۔ہندوستان نے جادھو معاملے کو آٹھ مئی کو بین الاقوامی عدالت میں رکھا۔ہندوستان نے الزام لگایا کہ پاکستان ویانا معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور جادھو کو ثبوتوں کے بغیر مجرم قرار دینے کے لئے مقدمہ چلا رہا ہے۔دونوں پڑوسی ملک اس سے پہلے 18 سال پہلے آئی سی جے میں آمنے سامنے تھے جب اسلام آباد نے اس ایک بحری جہاز کو مار گرانے کو لے کر بین الاقوامی عدالت کی ثالثی کی مانگ کی تھی۔
 


Share: