ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کلبرگی میں المناک سڑک حادثہ؛ ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت

کلبرگی میں المناک سڑک حادثہ؛ ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت

Fri, 10 Nov 2023 09:17:23    S.O. News Service

کلبرگی 10 نومبر (ایس او نیوز) المناک سڑک حادثے میں تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت واقع ہوگئی جب ایک آٹو رکشہ جس پر یہ لوگ سوار تھے مخالف سمت سے آرہے ایک ٹینکر سے ٹکرا گیا۔ حادثہ جمعرات شام قریب 6 بجے کلبرگی ضلع کے چتاپور تعلقہ کے ہلکرٹی گاؤں کے قریب نیشنل ہائی وے 150 پر پیش آیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق یہ سبھی افراد آدھار کارڈ کی درستگی کے بعد واپس اپنے گاوں لوٹ رہے تھے۔حادثے میں ایک 10 سالہ لڑکا محمد حسین شدید زخمی بتایا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت 28 سالہ ناظمین بیگم، 12 سالہ بی بی فاطمہ، چار سالہ ابو بکر، تین ماہ کی بی بی مریم، 20 سالہ محمد پاشا اور35 سالہ آٹو ڈرائیور بابا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ یہ سبھی نالوار دیہات کے رہائشی بتائے گئے ہیں۔

واڑی پولس تھانہ کے پی ایس آئی تیرو ملیش کمبھار اپنے عملہ کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچے اور کیس درج کرلیا۔


Share: