ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کل بدھ کو بھٹکل میں نہیں رہے گی بجلی؛ ہوناور مُرڈیشور لائن میں مرمت کا ہوگا کام

کل بدھ کو بھٹکل میں نہیں رہے گی بجلی؛ ہوناور مُرڈیشور لائن میں مرمت کا ہوگا کام

Tue, 28 May 2024 14:18:04    S.O. News Service

بھٹکل 28/مئی (ایس او نیوز) مُرڈیشور  کی 110 KV لائن پر پانچ چھ انسولیٹر میں خرابی ہونے کی وجہ سے  کل بدھ کو اس کی مرمت کی جائے گی، جس کے لئے کمٹہ کی ٹیم بھٹکل پہنچ رہی ہے۔ اس بات کی اطلاع بھٹکل ہیسکام اسسٹنٹ انجینئر منجوناتھ نے دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہوناور۔مُرڈیشور روٹ کے  110 کے وی لائن پر صبح نو بجے سے  شام چار بجے تک  مرمت کا کام ہوگا، جس کے دوران صبح سے شام چار بجے تک  پورے بھٹکل تعلقہ میں بجلی کی سپلائی بند رکھی جائے گی۔

ہیسکام کی جانب سے عوام الناس سے درخواست کی گئی ہے کہ ، وہ تعاون کریں۔


Share: