ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کسانوں کی مہاپنچایت: دہلی میں داخل ہونے والے کسانوں کو پولیس نے حراست میں لیا، دھرنے پر بیٹھے ’کسان‘

کسانوں کی مہاپنچایت: دہلی میں داخل ہونے والے کسانوں کو پولیس نے حراست میں لیا، دھرنے پر بیٹھے ’کسان‘

Mon, 22 Aug 2022 22:19:42    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍اگست (ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی کے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والے کسانوں کو پولیس نے حراست میں لینا شروع کر دیا ہے۔ غازی پور بارڈر سے دہلی جانے والے کچھ کسانوں کو پولیس نے غازی پور بارڈر پر ہی روک دیا۔ جس کے بعد طویل ٹریفک جام ہوگیا اور کسان زمین پر دھرنے پر بیٹھ گئے۔

پولیس نے کسانوں کو روکنے کے لیے غازی پور سرحد پر رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔ جب کسانوں نے رکاوٹیں ہٹانی شروع کیں اور وہاں سے آگے بڑھنے کی کوشش کی، تو پولیس نے انہیں آگے بڑھنے سے روک دیا اور اس کے بعد انہیں حراست میں لینا شروع کر دیا گیا۔ حراست میں لئے گئے کسانوں کو سرکاری بسوں سے تھانے لے جانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

وہیں دہلی پولیس نے جنتر منتر پر ہو رہے احتجاجی مظاہرے کی کوئی اجازت نہیں دی تھی، اس کے باوجود مختلف ریاستوں اور مختلف اضلاع سے سنیوکت کسان مورچہ کے بینر تلے جنتر منتر پہنچ رہے ہیں۔ دہلی پولیس نے نوئیڈا کے چیلّا بارڈر اور غازی آباد کے غازی پور بارڈر پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں اور صرف ان گاڑیوں کو جانے کی اجازت دی جا رہی ہے جو کسانوں کی تحریک سے وابستہ نہیں ہیں اور اپنے کام کے لیے دہلی جا رہی ہیں۔


Share: