ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹکا حکومت نے پروین قتل کیس کو این آئی اے کے حوالے کرنے کا کیا فیصلہ

کرناٹکا حکومت نے پروین قتل کیس کو این آئی اے کے حوالے کرنے کا کیا فیصلہ

Sat, 30 Jul 2022 11:18:48    S.O. News Service

بنگلورو،30؍جولائی (ایس او نیوز؍ایجنسی)  کرناٹک حکومت نے جمعہ کو فیصلہ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے نوجوان لیڈر پروین نیتارو کے قتل کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو سونپ دی جائے۔

کرناٹک کے وزیر اعلی بسواراج بومئی نے  نامہ نگاروں کو بتایا، “چونکہ پروین کا قتل ایک منظم جرم ہے اور اس کے بین ریاستی روابط ہیں۔ اس لیے اس کیس کو این آئی اے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ اس سلسلے میں ایک ریلیز جاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام معلومات اکٹھی کرنے کے بعد اس سلسلے میں کیرالہ حکام کو خط لکھا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ پروین کو منگل کی رات موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے اس قتل کیس میں اب تک دو لوگوں کو  گرفتار کیا ہے۔


Share: