ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے چترادرگہ سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک، تین شدید زخمی  

کرناٹک کے چترادرگہ سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک، تین شدید زخمی  

Tue, 05 Sep 2023 13:50:30    S.O. News Service

   بنگلورو،5/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) چترادرگہ ٹاؤن کے مضافات میں سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹیز رفتار کار کے ٹکڑا جانے سے جائے حادثہ پر ہی کار میں سوار 4 افراد ہلاک ہوگئے اور دیگر 3 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔چترادرگہ کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

فوت ہونے والوں کی شناخت ملک، کلیم ، تبریز اور شمس الدین کے طور پر کی گئی ہے۔ کار میں ان کے ساتھ سفر کررہی رشتہ دار نرگس، ریحانہ اور ریحان کو چترادرگہ ضلع اسپتال میں داخل کیا  گیا ہے۔ کار میں جملہ 7 افرادوجئے  نگر ضلع کے ہاسپیٹ سے ٹمکور جارہے تھے۔ 

چترادرگہ پولیس نے  کیس درج کرلیا ہے۔ ہاسپیٹ سے ان کے رشتہ دار چترادرگہ پہنچ کر پوسٹ مارٹم کے بعد فوت شدہ افراد کی لاشیں ہاسپیٹ لے گئے۔ 


Share: